Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وفور غم میں یہ اپنی زباں سے کام لیتے ہیں

وشنو اکبرآبادی

وفور غم میں یہ اپنی زباں سے کام لیتے ہیں

وشنو اکبرآبادی

MORE BYوشنو اکبرآبادی

    وفور غم میں یہ اپنی زباں سے کام لیتے ہیں

    کہ ہم اے غوث الاعظم آپ ہی کا نام لیتے ہیں

    نہ ان کو فکر دنیا کی نہ ان کو فکر عقبیٰ کی

    جو تیرا نام سچے دل سے تیرا نام لیتے ہیں

    ہمارے درد دل کی آپ ہوتی ہے خبر ان کو

    نہ قاصد کی ضرورت ہے نہ وہ پیغام لیتے ہیں

    ہوا کرتی ہے کیا کیا گیارہویں کی دھوم عالم میں

    تبرک ہر طرف چل پھر کے خاص وعام لیتے ہیں

    ہماری زندگی سے موت ہی بہتر ہے اے وشنوؔ

    زبان ودل سے جب کچھ بھی نہیں ہم کام لیتے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 331)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے