Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مزے کی بات ہے تیری مزے کی صورت بھی

یحییٰ حسین پاشا

مزے کی بات ہے تیری مزے کی صورت بھی

یحییٰ حسین پاشا

MORE BYیحییٰ حسین پاشا

    مزے کی بات ہے تیری مزے کی صورت بھی

    مزے کا شوق ہے تیرا مزے کی الفت بھی

    مزے کا درد ہے تیرا مزے کی صحت بھی

    مزے کا رنج ہے تیرا مزے کی راحت بھی

    رگِ گلو سے بھی نزدیک دور اتنا ہی

    مزے کی ہے تری دوری مزے کی قربت بھی

    تجھی سے ڈر کے تجھی کو لپٹتا جاتا ہوں

    مزے کی ہے تری دھمکی مزے کی چاہت بھی

    ہر اک شئے میں ہے تو اور نظر سے پنہاں ہے

    مزے کی ہے تری خلوت مزے کی جلوت بھی

    مزے کی ذکر ہے تیرا مزے کی فکر تری

    مزے کی یاد مزے کی تری عبادت بھی

    مزے کا عشق ہے تیرا مزے کا تیرا خیال

    مزے کا پیار مزے کی تری محبت بھی

    جو جس کا اہل ہے اس کو وہی تو دیتا ہے

    مزے کا حکم ہے تیرا مزے کی حکمت بھی

    مزے کی سوچ ہے حاذقؔ مزے کی تیری سمجھ

    مزے کی پائی ہے ہم نے تری طبیعت بھی

    مأخذ :
    • کتاب : انوارِ غیب (Pg. 62)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے