Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

لاکھوں پردوں کے اندر چھپا ہے

یحییٰ حسین پاشا

لاکھوں پردوں کے اندر چھپا ہے

یحییٰ حسین پاشا

MORE BYیحییٰ حسین پاشا

    لاکھوں پردوں کے اندر چھپا ہے

    خوب دیکھا تو پھر جابجا ہے

    کچھ عجب رنگ اس یار کا ہے

    سب میں ہے اور سب سے جدا ہے

    نحن اقرب اسی نے کہا ہے

    کس کو تو ڈھونڈتا پھر رہا ہے

    ابتدا وہ وہی انتہا ہے

    ایک نکتہ کا سب دائرہ ہے

    تیری ہستی کی ہستی ہی کیا ہے

    تیر ہستی پہ ہنسنا بجا ہے

    منہ سے غفلت کا برقعہ ہٹا دے

    آئینہ دیکھ وہ برملا ہے

    اس کے ہر شئے میں لاکھوں ہیں جلوے

    ایک قطرے میں دریا بھرا ہے

    اس کی بادامی آنکھوں کے قربان

    جس نے بے دام دل لے لیا ہے

    سارا عالم نمایاں ہے اس سے

    تیری صورت ہی خود آئینہ ہے

    مظہر ذات ہے ذات تیری

    عین دریا یہی بلبلا ہے

    شکل حاذقؔ پہ دھوکا نہ کھانا

    وہ تو مکار بہروپیا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : انوارِ غیب (Pg. 77)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے