دیکھ کر فرماں روائی عشق کی
دیکھ کر فرماں روائی عشق کی
عقل دیتی ہے دہائی عشق کی
تھے تو عاشق اور بھی پر مجھ ہی پر
تم نے کی تیغ آزمائی عشق کی
وے جو کرتے تھے مذمت عشق کی
کون سی دیکھی برائی عشق کی
مدتوں سے ایک دل کے واسطے
ہے خرد سے بھی لڑائی عشق کی
ہے جو انداز سخن یحییٰؔ ترا
بات ہے تجھ میں سمائی عشق کی
- کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 52)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.