Sufinama

یہاں دیکھا وہاں دیکھا ادھر دیکھا ادھر دیکھا

ظہیر باندوی

یہاں دیکھا وہاں دیکھا ادھر دیکھا ادھر دیکھا

ظہیر باندوی

MORE BYظہیر باندوی

    یہاں دیکھا وہاں دیکھا ادھر دیکھا ادھر دیکھا

    ہر اک جانب ہر اک شے میں اسی کو جلوہ گردیکھا

    مرا اشکِ ندامت سے جو دامن اس نے تر دیکھا

    نزول رحمت باری ہوا جنت میں گھر دیکھا

    نہ دی شرم وحیا نے جب اجازت بات کرنے کی

    بصد انداز پھر اس نے کنکھیوں سے ادھر دیکھا

    وہ بے پردہ مری میت پہ یہ کہتے ہوئے آئے

    ہم اپنا منہ چھپا لیں گے ہمیں تم نے اگر دیکھا

    شکایت کچھ نہیں تجھ سے اگر ہے کچھ تو ان سے ہے

    کبھی حال مریض غم نہ تونے چارہ گر دیکھا

    ظہیرؔ ان بھولی بھالی شکل والوں کی محبت میں

    ہمیشہ دل کا نقصاں جان کا ہم نے ضرر دیکھا

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 218)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے