آپ کی مجھ پہ اگر چشم عنایت ہو جائے
آپ کی مجھ پہ اگر چشم عنایت ہو جائے
ہم نشیں رشک کریں غیروں کو حیرت ہوجائے
آپ کو بھی جو کسی غیر سے الفت ہوجائے
جیسی حالت ہے مری آپ کی حالت ہوجائے
گر شرف میرے سیہ خانے کو بخشیں سرکار
میری توقیر بڑھے گھر کی بھی زینت ہوجائے
بزم خوباں میں ہے اس فتنہ ادا کی آمد
کیا عجب ہے کہ نمودار قیامت ہوجائے
فائدہ کچھ بھی نہیں آپ کے بہلانےسے
غیر ممکن ہے کہ تسکین طبیعت ہوجائے
لاکھ پردے پہ یہ ہے حسن کا ان کے عالم
اور پردے سے نکل آئیں تو آفت ہوجائے
اس میں صانع کا عجب راز ہے پوشیدہ ظہیرؔ
زندگی رنگ نہ بدلے تو قیامت ہوجائے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 219)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.