تیرے پنتھ
تیرے پنتھ کوئی چل نہ سکے
جو اے چلے سو چل چل تھکے
پڑھ پنڈت پوتھی ڈھویاں
سب جان سب سدھ بدھ کھویاں
سب جوگیوں جوگ بسارے
سب تپئی تپ بے کارے
ایک درشنی درشن بھولے
سر ننگے پاؤ کھلے
ایک سیوری ہوئے کر سیو کریں
ہوئے ہر تپئی کیا دکھ ہریں
ایک درویش ہوئے کر آئے
ہوئے قلندر روپ بھرائے
ایک ابدال ہوئے اودھوتی
ایک باندھی ہے ہا ہا ہوتی
ایک کھلی ہوئی دیوانی
ایک بایل ہنڈا رانی
ایک ماتی ہوئے ارراوے
بے سدھ ہو ہو جاویں
ایک جنگم جٹا دھاری
ہور ہندو نس اندھیاری
ایک کاپری ہوئے کر کنپے
منڈا سیوے تجھے جنپے
ایک مندر کنکل کیل کریں
ایک بھونک بوانی بھوتیں دھریں
ایک رہے اپاسی راتنا جاگنا
ایک ہوئے بھیکھاری تجھے مانگنا
یوں ٹولی ٹولی ہوئے کرے
سب رل رل کھل کھل کھوئے کرے
وے مکت منیں یوں دیکھے
آرے باجنؔ تو کس لیکھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.