Font by Mehr Nastaliq Web

ایک بھیڑ کا حضرت کلیم اللہ سے ڈر کر بھاگنا۔ دفترششم

رومی

ایک بھیڑ کا حضرت کلیم اللہ سے ڈر کر بھاگنا۔ دفترششم

رومی

MORE BYرومی

    دلچسپ معلومات

    ترجمہ: مرزا نظام شاہ لبیب

    ایک بھیڑ حضرت کلیم اللہ سے ڈر کر بھاگی۔ آپ جو اس کے پیچھے دوڑے تو وہ اور بھاگی یہاں تک کہ تلاش اور تعاقب میں آپ کے جوتے ٹوٹ گئے اور پاؤں میں آبلے پڑگئے۔ شام تک اس کو ڈھونڈتے رہے۔ آخر کار بھیڑ تھک کر سست کھڑی ہوگئی تو حضرت کلیم اللہ اس تک پہنچ گئے۔ پھر آپ نے اس کی گرد جھاڑی۔ آپ اس کے سراور پیٹھ پر ہاتھ پھیر تے تھے اور ماں کی طرح محبت سے پیش آرہے تھے۔ آپ میں ذرہ برابر بھی غصہ نہ تھا بلکہ اس بھیڑ کی تکان پر آنکھوں میں آنسو بھر لائے اور اس سے کہنے لگے کہ یہ مانا کہ تجھے مجھ پر رحم نہ آیا مگر بتا کہ تونے اپنے پر یہ تکلیف کیوں گوارا کی؟ اس وقت خدا نے ملائکہ سے ارشاد فرمایا کہ دیکھو، یہی شخص ہماری نبوت کے لائق ہے۔

    خود حضرت مصطفیٰ کا ارشاد ہے کہ ہر نبی خواہ جوان ہو خواہ بچہ اس کا گلہ بانی کرنا ضروری ہے۔ ان میں صبر و وقار پیدا کرنے کے لئے خدائے تعالیٰ نبوت سے پہلے ان کو گلہ بان بناتا ہے۔

    مأخذ :
    • کتاب : حکایات رومی حصہ اول (Pg. 224)
    • مطبع : انجمن ترقی اردو (ہند) (1945)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے