Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ایک گنوار کا اندھیرے میں شیر کو کھجانا۔ دفتردوم

رومی

ایک گنوار کا اندھیرے میں شیر کو کھجانا۔ دفتردوم

رومی

MORE BYرومی

    دلچسپ معلومات

    ترجمہ: مرزا نظام شاہ لبیب

    ایک گنوار نے گائے طویلے میں باندھی، شیر آیا اور گائے کو کھا پی وہیں بیٹھ گیا۔ وہ گنوار رات کے اندھیرے میں اپنی گائے کو ٹٹولتا ہوا طویلے پہنچا اور اپنے خیال میں گائے کو بیٹھا پاکر شیر کے ہاتھ پیر پر، کبھی پیٹھ اور پہلو پر اور کبھی نیچے اوپر ہاتھ پھیر نے لگا۔ شیر نے اپنے جی میں کہا کہ اگر ذرا بھی اجالا ہوتا تو اس کا پِتا پھٹ جاتا اور دل خون ہوجاتا۔ یہ اس قدر گستاخانہ جو مجھے کھجاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے گائے سمجھ رہا ہے۔

    حق بھی یہی کہتا ہے کہ اے فریب خوردہ اندھے تو نہیں جانتا کہ میرے نام سے طور چکنا چور ہوگیا تھا۔ تونے تقلیدی طور پر اپنے ماں باپ سے خدا کا نام سنا ہے تحقیق کے ساتھ اس سے واقف ہو جائے تو طور کی طرح تو بھی بے نشان و بے جائے ہوجائے۔

    مأخذ :
    • کتاب : حکایات رومی حصہ اول (Pg. 57)
    • مطبع : انجمن ترقی اردو (ہند) (1945)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے