Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حضرت بلال کا حیّ کو ’’ہیّ‘‘ کہنا۔ دفتردوم

رومی

حضرت بلال کا حیّ کو ’’ہیّ‘‘ کہنا۔ دفتردوم

رومی

دلچسپ معلومات

ترجمہ: مرزا نظام شاہ لبیب

اگر تیری گفتار ٹیڑھی ہو اور معنیٰ سیدھے ہوں تو وہ ٹیڑھاپن مقبولِ خدا ہے۔ اگر معنیٰ ٹیڑھے اور لفظ اچھے اچھے ہوں تو ایسے معنیٰ کسی کام کے نہیں۔

حضرت بلال کا تلفظ ٹھیک نہ تھا اور وہ اذان دیتے وقت حیّ کو ’’ہیّ‘‘ پڑھتے تھے۔ یہاں تک کہ بعض لوگوں نے عرض کیا کہ اے پیغمبر ایسی ابتدائے اسلام میں ٹھیک نہیں۔ ایک مؤذن جس کا لب و لہجہ درست ہو اس کام پر مقرر فر مایئے۔ دین کے آغاز میں ’’حّی علی الفلاح‘‘ کا غلط تلفظ کرنا عیب ہے۔ حضرت پیغمبر کا غصہ تیز ہوگیا اور آپ نے ایک دو نکتے علمِ لدنی سے ارشاد فرمائے کہ اے نالائقو! خدا کے نزدیک بلال کا ہَیّ کہنا تمہارے سو دفعہ حَیّ حَیّ کہنے اور قیل و قال کرنےسے بہتر ہے۔ مجھے زیادہ ناراض نہ کرو کہیں تمہارے سب راز اول سے آخر تک کھول کر نہ رکھ دوں۔

مأخذ :
  • کتاب : حکایات رومی حصہ اول (Pg. 104)
  • مطبع : انجمن ترقی اردو (ہند) (1945)

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے