Sufinama

خدا کا موسیٰ کو حکم دینا کہ مجھ کو اس منہ سے بُلا کہ جس سے کبھی گناہ نہ کیا ہو۔ دفتردوم

رومی

خدا کا موسیٰ کو حکم دینا کہ مجھ کو اس منہ سے بُلا کہ جس سے کبھی گناہ نہ کیا ہو۔ دفتردوم

رومی

MORE BYرومی

    دلچسپ معلومات

    ترجمہ: مرزا نظام شاہ لبیب

    اگر تو دعا کے وقت ذکرِ الٰہی میں مشغول نہیں رہتا تو جا صاف باطن لوگوں سے دعا کروا۔ اسی واسطے حضرت موسیٰ سے خدا نے فرمایا کہ اے کلیم اللہ! ایسے منہ سے میری مدد طلب کر جس سے تو نے کوئی گناہ نہ کیا ہو۔ موسیٰ نے کہا کہ میرا ایسا منہ کہاں، تو حکم ہوا کہ دوسرے کے منہ سے دعا کروا کیوں کہ تو نے دوسرے کے منہ سے کوئی گناہ نہیں کیا جس منہ سے تونے کبھی گناہ نہیں کیا وہ دوسرے ہی کا منہ ہوسکتا ہے تو ایسا عمل اختیار کر کہ بہت سے منہ تیرے واسطے دن رات دعا میں مصروف رہیں۔

    اگر یہ ممکن نہیں تو اپنے منہ کو پاک کر اور اپنی روح کو جگا۔ خدا کا ذکر پاک ہے جہاں پاکی داخل ہوتی ہے وہاں سے ناپاکی دور ہوجاتی ہے۔ ہرچیز اپنی ضد سے بھاگتی ہے۔ چنانچہ جب اُجالا ہوتا ہے تو رات غائب ہوجاتی ہے۔ جب نامِ پاک منہ پر چڑھ جاتا ہے تو نہ وہ پہلا منہ رہتا ہے نہ پلیدی رہتی ہے۔

    مأخذ :
    • کتاب : حکایات رومی حصہ اول (Pg. 104)
    • مطبع : انجمن ترقی اردو (ہند) (1945)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے