Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ایک شخص کا سنار سے ترازو مانگنا اور سنار کا جواب۔ دفترسوم

رومی

ایک شخص کا سنار سے ترازو مانگنا اور سنار کا جواب۔ دفترسوم

رومی

MORE BYرومی

    دلچسپ معلومات

    ترجمہ: مرزا نظام شاہ لبیب

    ایک آدمی سنار کے پاس سونا تولنے کے لیے ترازو مانگنے آیا۔ سنار نے کہا کہ میاں اپنا راستہ لو میرے پاس چھلنی نہیں ہے۔ اس نے کہا کہ مذاق نہ کر۔ بھائی مجھے ترازو چاہیے۔ اس نے جواب دیا کہ میری دکان میں جھاڑو ہے ہی نہیں، اس نے کہا ارے بھائی ! مسخرے پن کو چھوڑ۔ میں تو ترازو مانگتا ہوں، وہ دے اور بہرا بن کے اونگے بونگے جواب نہ دے۔

    سنار نے جواب دیا کہ حضرت میں نے تمہاری بات سن لی تھی، میں بہرا نہیں ہوں۔ تم یہ سمجھو کہ میں مہمل بک رہا ہوں۔ تم بوڑھے آدمی سوکھ کر قاف ہو رہے ہو ہاتھوں میں رعشہ ہے اور سارا جسم کانپتا ہے۔ تمہارا سونا بھی کچھ برادہ اور کچھ چُورا ہے اس لیے تولنے میں ہاتھ لرزے گا اور سونا گر پڑے گا۔ تو پھر تم آؤ گے کہ بھائی ذرا جھاڑو تو لے آ تاکہ میں اپنا سونا اکھٹا کروں اور جب جھاڑ کر مٹی خاک ایک جگہ جمع کر لوگے تو پھر کہو گے کہ مجھے چھلنی چاہئے تاکہ خاک کو چھان کر سونا الگ کروں اور ہماری دکان میں چھلنی کہاں۔ میں نے پہلے ہی سے تمہارے کام کا انجام دیکھ کر کہا تھا لہٰذا آپ کو کہیں اور ترازو مانگنے چاہیے۔ جو صرف آغاز کو دیکھتا ہے وہ اندھا ہے اورجو انجام پر نظر رکھے وہ عقل مند ہے۔ جو شخص کہ پہلے ہی سے پیش آنے والی بات کو سوچ لے وہ آخر پر کبھی شرمسار نہیں ہوتا۔

    مأخذ :
    • کتاب : حکایات رومی حصہ اول (Pg. 132)
    • مطبع : انجمن ترقی اردو (ہند) (1945)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے