حضرت ابراہیم ادہم کے تخت وتاج کو ترک کرنے کا سبب۔
ایک رات وہ بادشاہ اپنی خواب گاہ میں سو رہے تھے اور نگہبان چاروں طرف پہرہ دے رہے تھے۔ یکایک انہوں نے کوٹھے کے تختوں پر چلنے کی چاپ اور ہائے ہُو، کی آواز سنی۔ ان کی آنکھ کھل گئی اور سوچنے لگے کہ شاہی محل میں اس طرح رات کے وقت چلنے کی مجال کسے ہے؟ ایک کھڑکی میں سے آواز دی کی کون ہے۔ آدمی ہے یا پری؟ ایک عجیب و غریب جماعت دیکھی جس نے عاجزانہ سرجھکا کر کہا کہ ہم شروع رات سے تلاش میں پھر رہے ہیں۔ بادشاہ نے پوچھا کہ تم کیا ڈھونڈرہے ہو؟ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا اونٹ ڈھونڈرہے ہیں۔ بادشاہ نے کہا بھلا اونٹ کوٹھے پر کیسے چڑھے گا؟ انہوں نے جواب دیا کہ جب اونٹ کوٹھے پر نہیں چڑھ سکتا تو تختِ شاہی پر بیٹھ کر خدا کی تلاش کیسے کرتا ہے؟
- کتاب : حکایات رومی حصہ اول (Pg. 153)
- مطبع : انجمن ترقی اردو (ہند) (1945)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.