سیاں میں تو توری مدھ_مانتی
سیاں میں تو توری مدھ مانتی
تم مورے جنم سنگھاتی
سیاں میں تو
سوتن کاں دیکھن نہیں دیتی
پیا کو لگاتی میں چھاتی
سورہو سنگار سنوار بناتی
اپنے روپ لبھاتی
سیاں میں تو
ارے سکھی جیا مانت ناہیں
تلفت ہوں دن راتی
کاڑھ پران پیا کو میں دیتی
ان کو اکیلے جو پاتی
سیاں میں تو
بھور ہی پہر پیا مرلی بجا دیں
سن کے پھٹے موری چھاتی
جاؤ ری سکھی مورے پیا کو بلاؤ
ان کو میں گرواں لگاتی
سیاں میں تو
سپنے میں پیا دیکھ اشرفیؔ
بات کرت سکچاتی
چونک پڑی کچھ ہو نہیں دیکھا
بھور بھئی پچھتاتی
سیاں میں تو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.