ہوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ
نام نبی کی رتن چڈھی بوند پڑی الا اللہ
رنگ رنگیلی اوہی کھلاوے سے سکھی ہووے فنا فی اللہ
ہوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ
الست بربکم پیتم بولے سبھ سکھیاں ستم گھونگھٹ کھولے
قالو بلیٰ ہی یوں کر بولے لا الہ الا اللہ
ہوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ
نحن اقرب کی بنسی بجائی من عرف نفسہ کی کوک سنائی
فثم وجہ اللہ کی دھوم مچائی وچ دربار رسول اللہ
ہوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ
کریں جوڑ کر پاؤں پڑوں گی عاجز ہو کر بنتی کروں گی
جھگڑا کر بھر جھولی لوں گی نور محمد صلی اللہ
ہوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ
فاذکرونی ہوری بناؤں واشکروالی پیا کیا رجھاؤں
میں پیا کے میں بل بل جاؤں کیسا پیا سبحان اللہ
ہوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ
صبغتہ اللہ کی بھر پچکاری اللہ الصمد پیا منہ پر ماری
نور نبیؐ وا حق سے جاری نور محمد صلی اللہ
بلہاؔ شاہ دی دھوم مچی ہے لا الہ الا اللہ
ہوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.