Sufinama

خلوت میں آ کے دیکھ خدا ہے ہمارے پاس

عاشق حیدرآبادی

خلوت میں آ کے دیکھ خدا ہے ہمارے پاس

عاشق حیدرآبادی

MORE BYعاشق حیدرآبادی

    خلوت میں آ کے دیکھ خدا ہے ہمارے پاس

    حق کو نہ ڈھونڈھ تو وہ چھپا ہے ہمارے پاس

    آزارِ عشق کا ہو مسیحا سے کب علاج

    جلد آ مریض اس کی دوا ہے ہمارے پاس

    واجب ہے آئینہ تو بنا ممکن اس کا عکس

    ہے آئینہ صفا تو جلا ہے ہمارے پاس

    گھونٹ جو منہ پہ ڈال کر آئے ہو اے صنم

    ثابت تمہارا ناز و ادا ہے ہمارے پاس

    ہستی مٹا کر اپنی وجود نگار میں

    ہم ہو گئے فنا تو بقا ہے ہمارے پاس

    ہر دم نصیب ہم کو ملاقاتِ یار ہے

    خود وصل میں ہیں ماہِ لقا ہے ہمارے پاس

    معبود میں مٹا دے تری عبدیت کو صاف

    دکھلانا خود کو جرم و خطا ہے ہمارے پاس

    آتش سے عشق کی جو جگر ہے جلا ہوا

    دو دن کی زیست کی یہ غذا ہے ہمارے پاس

    جب عشق میں صنم کے کیا کفر اختیار

    ہم بت پرست ہیں یہ روا ہے ہمارے پاس

    گر تجھ کو محویت کی شہادت کا ذوق ہے

    حر بن کر آ تو، کرب و بلا ہے ہمارے پاس

    ہم ہو گیے فنا تیری الفت میں اے صنم

    ہے تجھ میں گر جفا تو وفا ہے ہمارے پاس

    ایوب کو نصیب تھا کب درد عشق کا

    صابر ہیں ہم فقیر رضا ہے ہمارے پاس

    آئے ہیں ہم عدم سے پہن کر لباسِ عور

    عریانی اپنی عینِ حیا ہے ہمارے پاس

    لاتا ہے التجا کوئی اور کوئی مدعا

    جب سے وہ مستجیبِ دعا ہے ہمارے پاس

    عاشقؔ معینِ دین کے ہم آزاد ہیں فقیر

    کہتے ہیں جو کچھ آج بجا ہے ہمارے پاس

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے