Sufinama

دل میں خیال تیرے سوا دو جہاں نہ ہو

آغا محمد داود

دل میں خیال تیرے سوا دو جہاں نہ ہو

آغا محمد داود

MORE BYآغا محمد داود

    دل میں خیال تیرے سوا دو جہاں نہ ہو

    تو ہو جہاں میں باقی یہ کون و مکاں نہ ہو

    گھر میں سوائے تیرے کوئی دلستاں نہ ہو

    ہنگامِ وصل گرد مرے پاسباں نہ ہو

    ہیں ذات سے یہ تیرے سب آباد دو جہاں

    کیا وصف تیرا کوئی کرے گر زبان نہ ہو

    نقشِ قدم کی طرح سے خانہ خراب ہوں

    مجھ سا کہیں جہاں میں کوئی بے نشاں نہ ہو

    صورت پرست بلبل وحشی سا کوبکو

    لازم ہے عاشقوں کا کوئی آشیاں نہ ہو

    اغیار ہیں بہت سے مگر یار ایک ہے

    دل کے سوا تو اپنا کوئی مہرباں نہ ہو

    اہل خانہ کس لیے انجان ہو گئے

    بے قدر کر دیے ہیں مرے قدر داں نہ ہو

    لیلیٰ کی یاد میں دلِ مجنوں مچل گیا

    ناقع کے پیچھے صحوؔ کہیں ساز باں نہ ہو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے