Sufinama

تمہارے حسن کی جب تک بہار باقی ہے

اکبر وارثی میرٹھی

تمہارے حسن کی جب تک بہار باقی ہے

اکبر وارثی میرٹھی

MORE BYاکبر وارثی میرٹھی

    تمہارے حسن کی جب تک بہار باقی ہے

    جو چاہو ظلم کرو اختیار باقی ہے

    خدا کے واسطے صورت دکھا دے او ظالم

    میں جاں بلب ہوں ترا انتظار باقی ہے

    کیا جو وصل کا انکار کھل گیا ہم کو

    تمہارے دل میں ابھی تک غبار باقی ہے

    یہ فصل ہے کہ چلو باغ میکشی ہو جائے

    شراب شیشے میں ہے اور بہار باقی ہے

    خدا کے فضل سے اتنا تو ہو گیا حاصل

    بتوں کے دل میں ابھی تک غبار باقی ہے

    تمہارے آنکھ سے ثابت ہوا ہے اے اکبرؔ

    شراب وصل کا اب تک خمار باقی ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے