Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کامل ہے جو ازل سے وہ ہے کمال تیرا

الطاف حسین حالی

کامل ہے جو ازل سے وہ ہے کمال تیرا

الطاف حسین حالی

MORE BYالطاف حسین حالی

    کامل ہے جو ازل سے وہ ہے کمال تیرا

    باقی ہے جو ابد تک وہ ہے جلال تیرا

    ہے عارفوں کو حیرت اور منکروں کو سکتہ

    ہر دل پہ چھا رہا ہے رعبِ جمال تیرا

    چھوٹے ہوئے ہیں گوجی پر دل بند ہے ہوئے ہیں

    ملنے سے بھی سوا ہے چھٹنا محال تیرا

    گو حکم تیرے لاکھوں یاں مانتے رہے ہیں

    لیکن ملا نہ ہرگز دل سے خیال تیرا

    پھندے سے تیرے کیوں کر جائے نکل کے کوئی

    پھیلا ہوا ہے ہر سو عالم میں جال تیرا

    ان کی نظر میں شکوت جچتی نہیں کسی کی

    آنکھوں میں بس رہا ہے جن کے جلال تیرا

    دل ہو کہ جان تجھ سے کیوں کر عزیز رکھے

    دل ہے سو چیز تیری جان ہے سو مال تیرا

    ہے پور زال سے دل اس کا قوی زیادہ

    رکھتی ہے آسرا یاں جو پیر زال تیرا

    ہے پاس دوستوں کے تیری یہی نشانی

    یا رب کبھی نہ پائے زخم اند مال تیرا

    بیگانگی میں حالیؔ یہ رنگ آشنائی

    سن سن کے سر دھنیں گے قال اہل حال تیرا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے