Sufinama

میری ٹکٹکی سلامت میرا یار سامنے ہے

عزیزالدین رضواں قادری

میری ٹکٹکی سلامت میرا یار سامنے ہے

عزیزالدین رضواں قادری

MORE BYعزیزالدین رضواں قادری

    میری ٹکٹکی سلامت میرا یار سامنے ہے

    جو خزاں کا منہ نہ دیکھے وہ بہار سامنے ہے

    میں ہوں جاں نثار ان پر، وہ ہیں جاں نثار مجھ پر

    کیوں نہ جاں نثار کر دو، جاں نثار سامنے ہے

    کروں کس طرف میں سجدہ، میرے چو طرف ہے قبلہ

    میں جدھر بھی سر جھکاؤں، میرا یار سامنے ہے

    وہی نار کا مجسم ہے ہزار جس پہ لعنت

    نہ کیا جو ہم کو سجدہ، وہی نار سامنے ہے

    کبھی عرش میرا مسکن، کبھی فرش میرا آنگن

    کبھی جیت سامنے ہے، کبھی ہار سامنے ہے

    میرے آگے جنتوں کا کبھی تذکرہ نہ کرنا

    کہ فدا ہے جس پہ جنت، وہ دیار سامنے ہے

    میرا علم اس جگہ پر مجھے لا کے چھوڑا رضواںؔ

    نہ چڑھاؤ سامنے ہے، نہ اتار سامنے ہے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :
    • کتاب : الکبیر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے