Sufinama

اگر چہ نفس امارہ میں یہ جنبش نہیں ہوئی

عزیزالدین رضواں قادری

اگر چہ نفس امارہ میں یہ جنبش نہیں ہوئی

عزیزالدین رضواں قادری

MORE BYعزیزالدین رضواں قادری

    اگر چہ نفس امارہ میں یہ جنبش نہیں ہوئی

    تو ہرگز خلد میں آدم سے یوں لغزش نہیں ہوتی

    جو سچ پوچھو تو یہ سب نفس امارہ کا صدقہ ہے

    وگرنہ احد کو احمد کی پھر خواہش نہیں ہوتی

    نہ ملتے نور آپس میں نہ ہوتا وصل خلوت میں

    اگر نور محمد وہاں بارش نہیں ہوتی

    خدا کا شکر ہے توحید کے ہاتھ آ گئے نکتے

    وگرنہ یاد رکھو حشر میں بخشش نہیں ہوتی

    اٹھا لے قل ھو اللہ احد کا جام ہاتھوں میں

    نشہ یہ وہ ہے جس سے عمر بھر لغزش نہیں ہوتی

    چھپا رکھا راز اللہ الصمد کا اپنے سینے میں

    یہی وہ راز ہے جس کی کوئی بندش نہیں ہوتی

    خودی میں لم یلد کو جان لے پھر پڑھ ولم یولد

    ولم یکن لہ میں غیر کی سازش نہیں ہوتی

    ہمیں کفواً احد کا راز جب سے مل گیا رضواںؔ

    خدا شاہد ہے اب دل میں کوئی خواہش نہیں ہوتی

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :
    • کتاب : الکبیر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے