شکل مرشد کو گھور دیوانے
شکل مرشد کو گھور دیوانے
ہے محمدؐ کا نور دیوانے
نفس ہی میں خدا چھپا ہوگا
جب ہی تو یہ غرور دیوانے
حکم ان کا ہے فعل اپنا ہے
کس کا ہے یہ قصور دیوانے
ان کی نظر کرم کا ہے صدقہ
معرفت کا سرور دیوانے
چشم باطن سے کام لے غافل
سب ہے ان کا ظہور دیوانے
مکتب معرفت کا بن طالب
ہوگا حاصل شعور دیوانے
گر تو سمجھا تو ہے وہ شہ رگ میں
گر نہ سمجھا تو دور دیوانے
نفیس کیا ہے سمجھ ذرا رضواںؔ
مخزن نار و نور دیوانے
- کتاب : الکبیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.