Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وہ ہٹا رہے ہیں پردہ سر بام چپکے چپکے

عالم لکھنوی

وہ ہٹا رہے ہیں پردہ سر بام چپکے چپکے

عالم لکھنوی

MORE BYعالم لکھنوی

    وہ ہٹا رہے ہیں پردہ سر بام چپکے چپکے

    میں نظارہ کر رہا ہوں سر شام چپکے چپکے

    یہ جھکی جھکی نگاہیں یہ حسیں حسیں اشارے

    مجھے دے رہے ہیں شاید یہ پیام چپکے چپکے

    نہ دکھاؤ چلتے چلتے یوں قدم قدم پہ شوخی

    کوئی قتل ہو رہا ہے سر عام چپکے چپکے

    کبھی شوخیاں دکھانا کبھی ان کا مسکرانا

    یہ ادائیں کر نہ ڈالیں میرا کام چپکے چپکے

    ذرا ہوشیار اے دل کہیں ڈھا نہ دے قیامت

    اس صدائے کافری کا یہ سلام چپکے چپکے

    یہ جو ہچکیاں مسلسل مجھے آ رہی ہیں عالمؔ

    کوئی لے رہا ہے شاید میرا نام چپکے چپکے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نصرت فتح علی خان

    نصرت فتح علی خان

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے