Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے

عبدالحمید عدم

یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے

عبدالحمید عدم

MORE BYعبدالحمید عدم

    یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے

    یہ تیری نظر کا قصور ہے

    کہ شراب پینا سیکھا دیا

    ترے پیار نے تری چاہ نے

    تیری بہکی بہکی نگاہ نے مجھے اک شرابی بنا دیا

    شراب کیسی خمار کیسا

    یہ سب تمہاری نوازشیں ہیں

    پلائی ہے کس نظر سے تو نے

    کہ مجھ کو اپنی خبر نہیں ہے

    تیری بہکی بہکی نگاہ نے مجھے اک شرابی بنا دیا

    سارا جہاں مست جہاں کا نظام مست

    خم مست شیشہ مست سبو مست جام مست

    دن مست رات مست سحر مست شام مست

    یوں تو ساقی ہر طرح کی تیرے میخانے میں ہے

    وہ بھی تھوڑی سی جو ان آنکھوں کے پیمانے میں ہے

    سب سمجھتا ہوں تیری عشوہ گری اے ساقی

    کام کرتی ہے نظر نام ہے پیمانے کا

    تیری بہکی بہکی نگاہ نے مجھے اک شرابی بنا دیا

    تیرا پیار ہے میری زندگی

    نہ نماز آتی ہے مجھ کو نہ وضو آتا ہے

    سجدہ کر لیتا ہوں جب سامنے تو آتا ہے

    جو تیری خوشی وہ میری خوشی

    یہ میرے جنوں کا ہے معجزہ

    جہاں اپنے سر کو جھکا دیا

    وہاں میں نے کعبہ بنا دیا

    میرے بعد کس کو ستاؤ گے

    میں نے ان کے سامنے اول تو خنجر رکھ دیا

    پھر کلیجہ رکھ دیا دل رکھ دیا سر رکھ دیا

    اور عرض کیا

    میرے بعد کس کو ستاؤ گے

    مجھے کس طرح سے مٹاؤ گے

    کہاں جا کے تیر چلاؤ گے

    میری دوستی کی بلائیں لو

    مجھے ہاتھ اٹھا کر دعائیں دو

    تمہیں ایک قاتل بنا دیا

    تیری بہکی بہکی نگاہ نے مجھے اک شرابی بنا دیا

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نصرت فتح علی خان

    نصرت فتح علی خان

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے