Sufinama

میں اکیلا ہی نہیں بیکل تمہاری یاد میں

احسان دانش

میں اکیلا ہی نہیں بیکل تمہاری یاد میں

احسان دانش

MORE BYاحسان دانش

    میں اکیلا ہی نہیں بیکل تمہاری یاد میں

    حشر برپا ہو رہا ہے عالم ایجاد میں

    ہاں مری ہستی کبھی تھی نازش حسن چمن

    اب تو مدت سے ٹھکانا ہے کف صیاد میں

    ہر رگ و پے میں سرایت کر رہا ہے اضطراب

    زندگی کا راز پاتا ہوں تمہاری یاد میں

    اک جنوں پرور جھلک دے کر حریم ناز سے

    تم نے لاکھوں بجلیاں بھر دیں دل ناشاد میں

    کھل گیا بے التفاتی کا معمہ کھل گیا

    لطف کی دنیا ہے پنہاں پردۂ بیداد میں

    شب کی تاریکی میں یہ لرزاں ستاروں کے ہجوم

    گلستاں کی پتی پتی ہے کسی کی یاد میں

    چاندنی راتوں کے سناٹے میں اف ان کا خیال

    سیکڑوں محشر تڑپتے ہیں لب فریاد میں

    نور کے تڑکے میں جب تارے جھکاتے ہیں نظر

    اک جہاں کروٹ بدلتا ہے دل ناشاد میں

    کیا کہوں احسانؔ اس رنگیں تصور کا سرور

    بات یہ حاصل نہیں ہوتی خدا کی یاد میں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے