تیرا درد میرا درماں تیرا غم میری خوشی ہے
دلچسپ معلومات
اس غزل کا دوسرا شعر باقرؔ شاہجہان پوری کا ہے۔
تیرا درد میرا درماں، تیرا غم میری خوشی ہے
مجھے درد دینے والے، تیری بندہ پروری ہے
تیرا غم رہے سلامت، میرے دل کو کیا کمی ہے
یہی میری بندگی ہے، یہی میری زندگی ہے
انہیں اعتبار الفت جو نہ ہو سکا ابھی تک
میں سمجھ گیا یقینا، ابھی مجھ میں کچھ کمی ہے
بڑے بد نصیب تھے ہم جو قرار تک نہ پہنچے
در یار تک تو پہنچے، دل یار تک نہ پہنچے
جو نقاب رخ اٹھا دی، تو یہ قید بھی لگا دی
اٹھے ہر نگاہ لیکن کوئی بام تک نہ پہنچے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.