Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جلوہ تو بڑی شے ہے شرارہ نہیں ملتا

فنا بلند شہری

جلوہ تو بڑی شے ہے شرارہ نہیں ملتا

فنا بلند شہری

MORE BYفنا بلند شہری

    جلوہ تو بڑی شے ہے شرارہ نہیں ملتا

    جز تیرے کوئی اور سہارا نہیں ملتا

    میں کیا ہوں مری خاک بھی باقی نہیں رہتی

    اے جان اگر تیرا سہارا نہیں ملتا

    یہ بحر محبت ہے ارے ڈوبنے والے

    طوفان تو ملتے ہیں کنارا نہیں ملتا

    دیکھے ہیں حسیں اور بھی دنیا میں ہزاروں

    تم جیسا جہاں میں کوئی پیارا نہیں ملتا

    آ جاؤ کہ مشتاق نظر ڈھونڈ رہی ہے

    بیمار محبت کو سہارا نہیں ملتا

    چھپ چھپ کے فناؔ کرتے ہو اے جان تمنا

    چلمن سے بھی جلووں کا نظارا نہیں ملتا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے