مل کے بچھڑے جو تم ہر خوشی چھن گئی آرزؤں کا سارا جہاں لٹ گیا

مل کے بچھڑے جو تم ہر خوشی چھن گئی آرزؤں کا سارا جہاں لٹ گیا
فنا بلند شہری
MORE BYفنا بلند شہری
مل کے بچھڑے جو تم ہر خوشی چھن گئی آرزؤں کا سارا جہاں لٹ گیا
راس آئی نہ فرقت کسی کو صنم تم وہاں لٹ گئے میں یہاں لٹ گیا
میں اکیلا کھڑا ہوں رہ عشق میں کوئی رہبر نہیں کس سے پوچھوں پتا
ان کو ڈھونڈھوں کہاں اب میں جاؤں کدھر منزلیں کھو گئیں کارواں لٹ گیا
لے کے ارمان کعبے کا نکلے تھے ہم لے گیا بت کدے میں دل مضطرب
ہم کو جانا کہاں تھا کہاں آ گئے دل کو لٹنا کہاں تھا کہاں لٹ گیا
ان حسینوں کے چہرے تو معصوم ہیں کس کو قاتل کہوں کس کو الزام دوں
کس نے بسمل کیا کس نے لوٹا مجھے کیا کہوں اے فناؔ میں کہاں لٹ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.