جو دل نثارِ جلوۂ جانانہ ہو گیا
جو دل نثارِ جلوۂ جانانہ ہو گیا
وہ بھی تمہارے حسن کا دیوانہ ہو گیا
وہ عشق بن کے جب مرے دل میں سما گیے
میرا جنوں تجلیِ جانانہ ہو گیا
سب آستانِ یار کے نقش و نگار ہیں
کعبہ کہیں بنا، کہیں بتخانہ ہو گیا
اٹھی جدھر بھی بزم میں اُن کی نگاہِ ناز
مستانہ ہو گیا کوئی دیوانہ ہو گیا
جلوہ بتوں میں یار کا آنے لگا نظر
کعبہ ہمارے واسطے بتخانہ ہو گیا
تصویر اُس صنم کی جو دل میں سما گئی
حاصل مرے جنوں کا صنم خانہ ہو گیا
وہ بن گیا چراغِ حرم عشق میں فناؔ
ان پہ فدا جو صورتِ پروانہ ہو گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.