Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جو دل نثار جلوۂ جانانہ ہو گیا

فنا بلند شہری

جو دل نثار جلوۂ جانانہ ہو گیا

فنا بلند شہری

MORE BYفنا بلند شہری

    جو دل نثار جلوۂ جانانہ ہو گیا

    وہ بھی تمہارے حسن کا دیوانہ ہو گیا

    وہ عشق بن کے جب مرے دل میں سما گئے

    میرا جنوں تجلی جانانہ ہو گیا

    سب آستان یار کے نقش و نگار ہیں

    کعبہ کہیں بنا کہیں بت خانہ ہو گیا

    اٹھی جدھر بھی بزم میں ان کی نگاہ ناز

    مستانہ ہو گیا کوئی دیوانہ ہو گیا

    جلوہ بتوں میں یار کا آنے لگا نظر

    کعبہ ہمارے واسطے بت خانہ ہو گیا

    تصویر اس صنم کی جو دل میں سما گئی

    حاصل مرے جنوں کا صنم خانہ ہو گیا

    وہ بن گیا چراغ حرم عشق میں فناؔ

    ان پہ فدا جو صورت پروانہ ہو گیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے