Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مجھے ٹال تو نہ ساقی! ترے در کا میں گدا ہوں

فنا بلند شہری

مجھے ٹال تو نہ ساقی! ترے در کا میں گدا ہوں

فنا بلند شہری

MORE BYفنا بلند شہری

    مجھے ٹال تو نہ ساقی! ترے در کا میں گدا ہوں

    مرے جاناں! آج تجھ سے میں تجھی کو مانگتا ہوں

    یہی کعبۂ محبت، یہی میری زندگی ہے

    ترا در ہے میری منزل، ترے در پہ آ پڑا ہوں

    نہ صنم کدے سے نسبت، نہ حرم سے کچھ تعلق

    تری یاد کے سہارے، میں جہاں میں جی رہا ہوں

    مری لاج رکھ لے جاناں! مجھے اپنا تو بنا لے

    ترے عشق کی لگن میں ترے در پہ آ پڑا ہوں

    یہی ایک التجا ہے مری تجھ سے، میرے جاناں

    میں بچھڑ کے دو جہاں سے ترا قرب چاہتا ہوں

    نہ اٹھوں گا تیرے در سے کہ نبھانا ہی پڑے گا

    ترا ہوں تو نام لیوا، میں بُرا ہوں یا بھلا ہوں

    میں فناؔ ہوں تیرے غم میں تو بقا کا جام دے دے

    تو کریم ہے کرم کر میں گدائے بینوا ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے