Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مجھے ٹال تو نہ ساقی ترے در کا میں گدا ہوں

فنا بلند شہری

مجھے ٹال تو نہ ساقی ترے در کا میں گدا ہوں

فنا بلند شہری

MORE BYفنا بلند شہری

    مجھے ٹال تو نہ ساقی ترے در کا میں گدا ہوں

    مرے جاناں آج تجھ سے میں تجھی کو مانگتا ہوں

    یہی کعبۂ محبت یہی میری زندگی ہے

    ترا در ہے میری منزل ترے در پہ آ پڑا ہوں

    نہ صنم کدے سے نسبت نہ حرم سے کچھ تعلق

    تری یاد کے سہارے میں جہاں میں جی رہا ہوں

    مری لاج رکھ لے جاناں مجھے اپنا تو بنا لے

    ترے عشق کی لگن میں ترے در پہ آ پڑا ہوں

    یہی ایک التجا ہے مری تجھ سے میرے جاناں

    میں بچھڑ کے دو جہاں سے ترا قرب چاہتا ہوں

    نہ اٹھوں گا تیرے در سے کہ نبھانا ہی پڑے گا

    ترا ہوں تو نام لیوا میں برا ہوں یا بھلا ہوں

    میں فناؔ ہوں تیرے غم میں تو بقا کا جام دے دے

    تو کریم ہے کرم کر میں گدائے بے نوا ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے