Sufinama

وہ کہتے ہیں، میں اب تو ہو گیا ہوں

غوثی شاہ

وہ کہتے ہیں، میں اب تو ہو گیا ہوں

غوثی شاہ

MORE BYغوثی شاہ

    وہ کہتے ہیں، میں اب تو ہو گیا ہوں

    میں کہتا ہوں تمہیں تم ہو میں کیا ہوں

    وہ کہتے ہیں کہ تو پردہ ہے میرا

    میں کہتا ہوں تمہارا آئینہ ہوں

    وہ کہتے ہیں کہ مجھ جیسا ہے کچھ تو

    میں کہتا ہوں بھلا میں آپ سا ہوں

    وہ کہتے ہیں تری ہستی ہی کیا ہے

    میں کہتا ہوں تمہارا شعبدہ ہوں

    وہ کہتے ہیں، نہیں تھا پہلے کچھ تو

    میں کہتا ہوں تمہیں سے کچھ بنا ہوں

    وہ کہتے ہیں کہ تو رہتا کہاں ہے

    میں کہتا ہوں تمہیں میں تو بسا ہوں

    وہ کہتے ہیں کہ میں تو ایک ہی ہیں

    میں کہتا ہوں عنایت ہے میں کیا ہوں

    وہ کہتے ہیں کہ تجھ میں سب ہم ہی ہیں

    میں کہتا ہوں وہی ہم آپ کا ہوں

    وہ کہتے ہیں، نہیں غوثیؔ کچھ اب تو

    میں ہی غوثی، میں ہی غوثی نما ہوں

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے