وہ کہتے ہیں میں اب تو ہو گیا ہوں
میں کہتا ہوں تمہیں تم ہو میں کیا ہوں
وہ کہتے ہیں کہ تو پردہ ہے میرا
میں کہتا ہوں تمہارا آئینہ ہوں
وہ کہتے ہیں کہ مجھ جیسا ہے کچھ تو
میں کہتا ہوں بھلا میں آپ سا ہوں
وہ کہتے ہیں تری ہستی ہی کیا ہے
میں کہتا ہوں تمہارا شعبدہ ہوں
وہ کہتے ہیں نہیں تھا پہلے کچھ تو
میں کہتا ہوں تمہیں سے کچھ بنا ہوں
وہ کہتے ہیں کہ تو رہتا کہاں ہے
میں کہتا ہوں تمہیں میں تو بسا ہوں
وہ کہتے ہیں کہ میں تو ایک ہی ہیں
میں کہتا ہوں عنایت ہے میں کیا ہوں
وہ کہتے ہیں کہ تجھ میں سب ہم ہی ہیں
میں کہتا ہوں وہی ہم آپ کا ہوں
وہ کہتے ہیں نہیں غوثیؔ کچھ اب تو
میں ہی غوثیؔ میں ہی غوثیؔ نما ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.