Sufinama

من کا مالا جپ رہا ہوں رکھ کے تم کو سامنے

غلام حسین نائب

من کا مالا جپ رہا ہوں رکھ کے تم کو سامنے

غلام حسین نائب

MORE BYغلام حسین نائب

    من کا مالا جپ رہا ہوں رکھ کے تم کو سامنے

    آرزو یہ ہے کہ نکلے دم تمہارے سامنے

    ہو رہے ہیں ہر دم قرباں جان و دل سے یار ہم

    تم ہمارے سامنے ہو اور ہم تمہارے سامنے

    حشر کے دن بھی رہیں گے مست دیوانے تیرے

    سب خدا کے سامنے اور ہم تمہارے سامنے

    دنیا کھیتی آخرت کی عاشقوں کے واسطے

    کھو رہے ہیں اپنی ہستی ہم تمہارے سامنے

    بعد مرنے کے ہمیں کچھ آئے گا اپنا مزہ

    دھوم سے نائبؔ کا ماتم ہو تمہارے سامنے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے