من کا مالا جپ رہا ہوں رکھ کے تم کو سامنے
من کا مالا جپ رہا ہوں رکھ کے تم کو سامنے
آرزو یہ ہے کہ نکلے دم تمہارے سامنے
ہو رہے ہیں ہر دم قرباں جان و دل سے یار ہم
تم ہمارے سامنے ہوں اور ہم تمہارے سامنے
حشر کے دن بھی رہیں گے مست دیوانے ترے
سب خدا کے سامنے اور ہم تمہارے سامنے
دنیا کھیتی آخرت کی عاشقوں کے واسطے
کھو رہے ہیں اپنی ہستی ہم تمہارے سامنے
بعد مرنے کے ہمیں کچھ آئے اپنا مزہ
دھوم سے نائبؔ کا ماتم ہو تمہارے سامنے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.