Font by Mehr Nastaliq Web

تضمینی کلام - ہر ایک فرد کے کام آنا کام ہے تیرا

التفات امجدی

تضمینی کلام - ہر ایک فرد کے کام آنا کام ہے تیرا

التفات امجدی

MORE BYالتفات امجدی

    دلچسپ معلومات

    تضمین بر منقبت علامہ محمد اقبالؔ

    ہر ایک فرد کے کام آنا کام ہے تیرا

    ہر ایک دل میں جہاں احترام ہے تیرا

    نگاہِ ناز میں ارفع مقام ہے تیرا

    فرشتے پڑھتے ہیں جس کو وہ نام ہے تیرا

    بڑی جناب تری فیضِ عام ہے تیرا

    کنارے عشق کے تیری کشش سے ہیں قائم

    نظارے عشق کے تیری کشش سے ہیں قائم

    اشارے عشق کے تیری کشش سے ہیں قائم

    ستارے عشق کے تیری کشش سے ہیں قائم

    نظامِ مہر کی صورت نظام ہے تیرا

    تری ادائے سخاوت ہے زندگی دل کی

    تری نظر کی کرامت ہے زندگی دل کی

    دیارِ حق سے قرابت ہے زندگی دل کی

    تری لحد کی زیارت ہے زندگی دل کی

    مسیح و خضر سے اونچا مقام ہے تیرا

    دکھائی دیتا ہے رحمت میں رنگِ محبوبی

    ملا ہے تیری صداقت میں رنگِ محبوبی

    عیاں ہوا تری شفقت میں رنگِ محبوبی

    نہاں ہے تیری محبت میں رنگِ محبوبی

    بڑی ہے شان، بڑا احترام ہے تیرا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے