Sufinama

اکٹھے ہو کے حسن و عشق میرے دل میں رہتے ہیں

امداد علی علوی

اکٹھے ہو کے حسن و عشق میرے دل میں رہتے ہیں

امداد علی علوی

MORE BYامداد علی علوی

    اکٹھے ہو کے حسن و عشق میرے دل میں رہتے ہیں

    یہاں لیلیٰ و مجنوں ایک ہی محمل میں رہتے ہیں

    کیا ہے قتل تو ہم کو کہاں جاتے ہو دیکھیں گے

    کہ قاتل بعد کشتن دیدۂ بسمل میں رہتے ہیں

    سما سکے نہ تھے وہ جو زمیں آسماں میں بھی

    یہ سمٹے ہیں ہماری آنکھ کے جو تل میں رہتے ہیں

    مکاں سے بھی الفت ہے اگر چہ لا مکاں میں وہ

    پتہ دیتے نہیں اپنا یہ آب و گل میں رہتے ہیں

    نکل کر جا نہیں سکتے کہیں خورشید سے ذرے

    جو سمٹے شمس میں رہتے ہیں پھیلے ظل میں رہتے ہیں

    حیات عشق کا مجھ سے ٹھکانہ پوچھتے کیا ہو

    وہ کر خوار و رسوا، ظالم و جاہل میں رہتے ہیں

    وجود حسن معلق سے تہی دستی نہیں ممکن

    کبھی دستِ سخا میں گہہ یدِ سائل میں رہتے ہیں

    وہ اپنے دیکھنے والوں کی آنکھوں میں سمائے ہیں

    کہ اپنا گھر بنا کر دیدہ مشاغل میں رہتے ہیں

    نہیں ہیں دور ہم اک آن علویؔ اپنے مرزا سے

    اگر چہ خود ہیں ناقص پہلوئے کامل میں رہتے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : خمخانۂ ازلی (Pg. 68)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے