Sufinama

یہ بزم میں جام مئے و ساقی سے واعظا تجھ کو ضد عبث ہے

امداد علی علوی

یہ بزم میں جام مئے و ساقی سے واعظا تجھ کو ضد عبث ہے

امداد علی علوی

MORE BYامداد علی علوی

    یہ بزم میں جام مئے و ساقی سے واعظا تجھ کو ضد عبث ہے

    کبھی تو کر ان میں ہو کے شامل چراغ روشن مراد حاصل

    بہ ایں تجلی و سادہ روئی تو حسن میں گرچہ بے مثل ہے

    مگر ہو عارض پہ تیرے اک تل چراغ روشن مراد حاصل

    فراغِ دل سے خوشی مناؤ لو اب تو گھی کے دیے جلاؤ

    کہ آئی عاشق کی چھاتی پہ سل چراغ روشن مراد حاصل

    جو کیجیے صیقلِ طبیعت نکلتا ہے جو ہر حقیقت

    کہ شمس سے جب کہ اٹھ گیا ظل چراغ روشن مراد حاصل

    جمال تنزیہہ بحرِ ذاتی ہے واں نہ غائب ہے نہ شہادت

    جلالِ تشبیہ موجِ ساحل چراغ روشن مراد حاصل

    امانت حسن و عشق ہرگز اٹھے نہ ارض و سما سے لیکن

    ہوا بشر جب کہ اس کا حامل چراغ روشن مراد حاصل

    بر آئی خوب آرزوئے گل گیر نکلی پروانہ کی تمنا

    موئے یہ ہوتے ہیں پیشِ محفل چراغ روشن مراد حاصل

    تجلی نیر حقیقی سے جب کہ چمکے زمیں کے ذرے

    ظہورِ حق ہو کے پھر تو کامل چراغ روشن مراد حاصل

    جلائے لمعاتِ برقِ وحدت نے خاکشاکِ ہائے کثرت

    تجلی حق نے پھونکا باطل چراغ روشن مراد حاصل

    تصور یار تھا جو دل میں بھڑک اٹھا مثل نار درخس

    جلایا علویؔ کا یہ تن گلِ چراغ روشن مراد حاصل

    مأخذ :
    • کتاب : خمخانۂ ازلی (Pg. 59)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے