آدم کا بت بنا کے اس میں سما گیا ہوں
دلچسپ معلومات
بیاض توقیر علی خاں قوال (دیپال پور)
آدم کا بت بنا کے اس میں سما گیا ہوں
ویسے بھی میں خدا تھا ایسے بھی میں خدا ہوں
خود میں نے ہی بتایا وہ رازِ کنت کنزا
اب آدمی کی صورت جلوہ نما ہوا ہوں
کعبہ، کلیسا، مندر مجھے ڈھونڈنے کو جائیں
غافل سمجھ رہے ہیں کوئی چیز گمشدہ ہوں
پہلے میں لامکاں تھا اب ہوں مکان والا
آدم میرا مکان ہے میں اس میں رہا کرتا ہوں
تخلیق میری آدم پہچان میری آدم
یہ کس طرح کہوں گا آدم سے میں جدا ہوں
آدم کو خود ہی میں نے اقبالؔ ہے یہ بخشا
گھبراؤ نہ فنا سے میں خود تیری بقا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.