Sufinama

روپ اس کے نت نئے اور آئینہ خانے ہزار

کامل شطاری

روپ اس کے نت نئے اور آئینہ خانے ہزار

کامل شطاری

MORE BYکامل شطاری

    روپ اس کے نت نئے اور آئینہ خانے ہزار

    مستقل صرف اک حقیقت، اس کے افسانے ہزار

    سیکڑوں خم ٹھوکروں میں اور پیمانے ہزار

    چشمِ ساقی کی عنایت ہے تو میخانے ہزار

    حسن ہی سے عشق کے بنتے ہیں افسانے ہزار

    شمع پیدا خود کیے لیتی ہے پروانے ہزار

    ہر نظر پر ہے اضافہ اعتراف عجز میں

    فائدہ کیا، ہیں اگر اس کے جلو خانے ہزار

    کوئی پردہ ہو حقیقت کو چھپا سکتا نہیں

    آئے دن بنتے رہے دنیا میں افسانے ہزار

    کس نے اس کی کنہ پائی، کس کو عرفاں پر گھمنڈ

    یوں تو ہیں صاحب نظر اور جانے پہچانے ہزار

    آپ سے ہر سمت آنکھیں چار ہو جاتی تو ہیں

    چاہے حیرت ہی میں ڈالیں آئینہ خانے ہزار

    آپ کے جلوے سلامت ہیں تو دیکھا جائے گا

    سیکڑوں کعبے بنیں گے اور بت خانے ہزار

    کیا ہوا، تیری محبت میں جو کاملؔ مر مٹا

    تو رہے دائم سلامت، ایسے دیوانے ہزار

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :
    • کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 71)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے