Sufinama

زبانِ جلوہ سے ہے گویا جہاں کا سارا نگار خانہ

کامل شطاری

زبانِ جلوہ سے ہے گویا جہاں کا سارا نگار خانہ

کامل شطاری

MORE BYکامل شطاری

    زبانِ جلوہ سے ہے گویا جہاں کا سارا نگار خانہ

    فسانۂ غیر اک حقیقت، حقیقتِ غیر اک فسانہ

    ہماری دنیا بدل کے رکھ دی نظر کا ملنا ہوا بہانہ

    ادھر نگاہیں ملیں کسی سے، ادھر یہ دل بن گیا نشانہ

    گناہ گاروں پہ ہنسنے والو! نہ یوں کسی کا مذاق اڑاؤ

    نہ جانے حصے میں کس کے آئے خدا کی رحمت کا شامیانہ

    جنابِ واعظ ہماری لغزش ہماری حد تک وبال ہوگی

    قدم تمہارے جو ڈگمگائیں تو ڈگمگا جائے گا زمانہ

    تری محبت میں زندگی ہے اسی میں کچھ لطفِ بندگی ہے

    بڑے مزے سے گزر رہی ہے ہمارا سر تیرا آستانہ

    تمہارے ہر ناوکِ نگہ کو ہم اپنے دل میں بٹھا ہی لیں گے

    ہمارا ذمہ ادھر تو دیکھو خطا نہ ہوگا کوئی نشانہ

    بس اک تری خواجگی ٹکی ہے ہمارے معیار بندگی پر

    مذاق سجدہ بھی اتنا اونچا، بلند ہے جتنا آستانہ

    جب اس نے دیکھا تو جی اٹھے ہم، نظر پھرا لی تو مر گئے ہم

    عجب تماشے کی زندگی ہے، ابھی حقیقت ابھی فسانہ

    شبابِ گلشن نثار تم پر، فدا ہے ہر اک بہار تم پر

    سیاہ گیسو، گھنی گھٹائیں، نشیلی آنکھیں، شراب خانہ

    کہاں کا دل کیسی جان صاحب یہاں تو ایمان پہ آ بنی ہے

    کہ حسن خود مستقل قیامت پھر اس پہ انداز کافرانہ

    کلامِ کاملؔ کی شہرتوں کا سبب فقط ان سے ربط و نسبت

    غزل کے ہر شعر پر ہے گہرا چڑھا ہوا رنگِ عاشقانہ

    مأخذ :
    • کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 280)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے