Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اللہ کے پیارے سجن گاہے نظر برمن فگن

خلیل

اللہ کے پیارے سجن گاہے نظر برمن فگن

خلیل

MORE BYخلیل

    اللہ کے پیارے سجن گاہے نظر برمن فگن

    دھو دھو پیوں تمہرے چرن گاہے نظر برمن فگن

    تو دین اور ایمان مرایا مصطفیٰ خیرالوریٰ

    ہے نام کا تیرے بھجن گاہے نظر برمن فگن

    آدم سے تا حور و پری بلہار میں تم پر نبی

    کہتے ہیں جنگل کے ہرن گاہے نظر برمن فگن

    پیارے پیاں پروں کر جوڑ کر بنتی ہوں

    انچرا اٹھا مکھ سے سجن گاہے نظر برمن فگن

    تیری انوکھی ہے پھبن اور ہے نرالا بانکپن

    چند بدن سورج سورج برن گاہے نظر برمن فگن

    سپ چھٹ گئی سیرِ چمن سب کر چکا ہوں میں جتن

    جینا ہے تیرے بن کٹھن گاہے نظر برمن فگن

    میں دل سے تیرا ہو چکا تیرے دوارے آ پڑا

    اور آ لیا تیرا سرن گاہے نظر برمن فگن

    تم بن ہمارا کون تھا دوزخ سے جو لیتا بچا

    تم نے یہ پالا ہے پرن گاہے نظر برمن فگن

    ملکِ عدم کو جب چلا اپنا پرایا چھٹ گیا

    کس کام کے بھائی بہن گاہے نظر برمن فگن

    ملکِ عدم کو جب چلا اپنا پرایا چھٹ گیا

    کس کام کے بھائی بہن گاہے نظر برمن فگن

    میں کر چکا سو سو جتن ملنے کے تیرے اے سجن

    تیری جدائی ہے کٹھن گاہے نظر برمن فگن

    اچھا کہو کوئی بڑا ایمان و دین تو ہے مرا

    اور ہے یہی میرا بچن گاہے نظر برمن فگن

    قربان تیرے انداز کے صدقہ ہوں تیرے ناز کے

    جامہِ شفاعت کا پہن گاہے نظر برمن فگن

    ترا خلیلؔ خستہ تن کہتا ہے اے شاہ زمن

    بنگر بحالِ زار من گاہے نظر برمن فگن

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے