Font by Mehr Nastaliq Web

دل بیتاب نے تم کو پکارا ہے چلے آؤ

خواجہ شایان حسن

دل بیتاب نے تم کو پکارا ہے چلے آؤ

خواجہ شایان حسن

MORE BYخواجہ شایان حسن

    دلچسپ معلومات

    ہجر

    دل بیتاب نے تم کو پکارا ہے چلے آؤ

    تمہارے ہجر نے ہم کو سنوارا ہے چلے آؤ

    تمہارے بن ہر اک موسم خزاں معلوم ہوتا ہے

    نہیں ہو تم تو ہر منظر دھواں معلوم ہوتا ہے

    تمہارے بن بہت مشکل گزارا ہے چلے آؤ

    دل بیتاب نے تم کو پکارا ہے چلے آؤ

    تمہاری یاد کا ہر پل بڑی مشکل سے گزرا ہے

    یہ دیوانہ بہت مایوس کن منزل سے گزرا ہے

    یہاں تم بن خسارہ ہی خسارا ہے چلے آؤ

    دل بیتاب نے تم کو پکارا ہے چلے آؤ

    تمہارے بن مری دنیا بہت ویران لگتی ہے

    نہ شمع ہے نہ محفل میں ہی کوئی جان لگتی ہے

    سبھی کچھ ہم نے تم پر ہی تو وارا ہے چلے آؤ

    دل بیتاب نے تم کو پکارا ہے چلے آؤ

    مرا دل بھی تڑپ کر آج سمجھانے لگا مجھ کو

    تمہارا عکس ہر جانب نظر آنے لگا مجھ کو

    تمہارا ساتھ ہی ہر شے سے پیارا ہے چلے آؤ

    دل بیتاب نے تم کو پکارا ہے چلے آؤ

    کبھی سوچا نہ تھا میں نے کہ ایسا دن بھی آئے گا

    تمہاری یاد کا موسم مجھے اتنا ستائے گا

    مجھے فرقت کے لمحوں نے ہی مارا ہے چلے آؤ

    دل بیتاب نے تم کو پکارا ہے چلے آؤ

    سر محفل تمہارے حسن کا صدقہ اتاروں گا

    تمہارے وصل سے اپنی محبت کو نکھاروں گا

    بھنور میں میری الفت کا ستارہ ہے چلے آؤ

    دل بیتاب نے تم کو پکارا ہے چلے آؤ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے