کوئی گل باقی رہے گا نے چمن رہ جائے گا
کوئی گل باقی رہے گا نے چمن رہ جائے گا
پر رسول اللہ کا دین حسن رہ جائے گا
ہمصفیر و باغ میں ہے کوئی دم کا چہچہا
بلبلیں اڑ جائیں گی سونا چمن رہ جائے گا
اطلس و کمخواب کی پوشاک پر نازاں نہ ہو
اس تن بے جان پر خاکی کفن رہ جائے گا
ہم فنا ہو جائیں گے کافؔی ولیکن حشر تک
نعت حضرت کا زبانوں پر سخن رہ جائے گا
- کتاب : نعت کے چند شعرائے معتقدین (Pg. 051)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.