Font by Mehr Nastaliq Web

خانقاہوں میں جو قالین سجا رکھے ہیں

ماہر القادری

خانقاہوں میں جو قالین سجا رکھے ہیں

ماہر القادری

MORE BYماہر القادری

    خانقاہوں میں جو قالین سجا رکھے ہیں

    دام ہم رنگ زمیں ہیں کہ بچھا رکھے ہیں

    شیخ خود بھی ہیں بہت وضع کے پابند مگر

    کچھ مریدوں کو بھی آداب بتا رکھے ہیں

    زہد خاموش سے ہنگامۂ رندی اچھا

    میکدے والوں نے فتنے تو اٹھا رکھے ہیں

    مدرسوں میں ہے وہی بحث کلام و منطق

    اور قرآن کے اسرار چھپا رکھے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے