کسی نے راز مخفی کو نہیں ہے آپ سے کھولا
کسی نے راز مخفی کو نہیں ہے آپ سے کھولا
نہ یہ بولا نہ وہ بولا وہی بولا وہی بولا
وہی اول وہی آخر وہی ظاہر وہی باطن
وہی ہے طور سینا اور وہی موسیٰ وہی شعلہ
وہی قطرہ وہی دریا وہی قلزم وہی کوزہ
وہی ہے باد اور آتش وہی پانی وہی اولا
وہی میخوار مستانہ وہی ہشیار و دیوانہ
احد ہے اور وہی احمد وہی ہے مرتضیٰ مولیٰ
وہی جز ہے وہی کل ہے وہی خورشید اور ذرہ
سمجھ میں رکھ یہی خادمؔ نہ بن نادان اور بھولا
- کتاب : Asrar-e-Haqiqat (Pg. 14)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.