Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جب سے لاگ تورے سنگ نین پیا

مہر علی شاہ

جب سے لاگ تورے سنگ نین پیا

مہر علی شاہ

MORE BYمہر علی شاہ

    دلچسپ معلومات

    اکثر قوال اسے بطرز بھوپالی گاتے ہیں۔

    جب سے لاگ تورے سنگ نین پیا

    نیند گئی آرام نہیں ساری ساری رین پیا

    پیار کی دھن میں جب سے لگے ہیں آپ سے میرے نین پیا

    نیند گئی آرام نہیں ہے ساری ساری رین پیا

    دکھ آئے سکھ بھاگ گئے

    سب عیش مٹا سارا چین پیا

    دل نگری میں دکھ آئے ہیں سکھ تھے جتنے بھاگ گئے

    عش مٹا آرام گیا اور چھن گیا سارا چین پیا

    تن من دھن سب تجھ پر واروں

    وار دیوں کونین پیا

    تن من دھن جو کچھ ہے میرا تم پر سب قربان کروں

    تن من دھن تو چیز ہی کیا ہے صدقے کروں کونین پیا

    جیا تڑپت ہے درسن دیجو

    صدقہ حسن حسین پیا

    ہجر میں آپ کے دل تڑپے ہے دیجو کبھی دیدار مجھے

    مجھ پہ ہو یہ احسان بنامِ پاک حسن حسین پیا

    وصل علیٰ کیا شانن ہے

    لا مثلک فی الدارین پیا

    صلی علیٰ سبحان اللہ کیا شان حضورِ انور ہے

    کہئے اگر دو لفظوں میں لا مثلک فی الدارین پیا

    مہرؔ علی ہے حب نبی اور حب نبی ہے مہر علی

    لحمک لحمی جسمک جسمی فرق نہیں مابین پیا

    پیار کی دھن میں جب سے لگے ہیں آپ سے میرے نین پیا

    نیند گئی آرام نہیں ہے ساری ساری رین پیا

    جب سے لاگے تورے سنگ نین پیا

    نیند نہیں آرام نہیں ساری ساری رین پیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے