سندر شامی چھیل چھبیلا دوؤ جگت اوجیارا ہے
سندر شامی چھیل چھبیلا دوؤ جگت اوجیارا ہے
واں کی درس بن کل نہ پڑت ہے رین دنا موہے ترست ہے
تین تلوکو نام جپت ہے ایہو راج دلارا ہے
صابر کی موہے ایسی لگن ہے تن من موری لاگی اگن ہے
وہ تو سکھی کوؤ بات نہ پوچھیں واں کامو ہے سہارا ہے
کہو ری سکھی کوؤ صابر پی کو تڑپت ہوں تورے دیکھن کو
نام فرید کے درس دکھاؤ تجھ بن جگ اندھیارا ہے
دھرتی اکاس پہ دھوم پڑی ہے صابر پیر کی صل علیٰ
سب ولیوں اور غوث قطب سوں واں کا روپ نیارا ہے
ہمرے جیا موں آوت ہے اب چھوڑ وطن جوگن بھی بنوں
کلیر نگری جائے بسوں جہاں صابر بالم پیارا ہے
یا مخدوم علاؤالدین کاہے کو انچرا مکھ پر لینا
میراںؔ شاہ تورا داس کمینہ تجھ در کا متوارا ہے
- کتاب : گلدستۂ میران شاہ (Pg. 18)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.