افسوس عشقِ ظالم تن من جلا رہا ہے
افسوس عشقِ ظالم تن من جلا رہا ہے
کیا ہجر اس صنم کا دل کو ستا رہا ہے
کس سے کہوں میں اپنی سنتا نہیں ہے کوئی
جو کچھ کہ دل میں اپنے یار و سما رہا ہے
گھائل ہوا ہوں اس کے گھونگٹ کے پٹ اولٹ پر
وہ شوخ ناز اپنے کیا کیا دکھا رہا ہے
اپنی تو یہ صدا ہے اس در پہ ربّ ارِنی
آواز لن ترانی کس کو سنا رہا ہے
فرمان نحن اقرب ہر جا ھو معکم
کیا خوب خوش ادا سے پیارا بتا رہا ہے
مرتے ہیں ہم تو یارو حسنِ ازل پہ اس کے
کیا جانے کس خطا سے مکھڑا چھپا رہا ہے
میرانؔ شاہ سر کے بل تو اب چل پیران کلیر
فیض عام گنج مخفی صابر لٹا رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.